پنجاب پولیس کو 30نومبر کی ڈیڈ لائن سے قبل ہی یونیفارم موصول ہو گئے ہیں،ترجمان

89
پنجاب پولیس کو 30نومبر کی ڈیڈ لائن سے قبل ہی یونیفارم موصول ہو گئے ہیں،ترجمان

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کیلئے یونیفارم کی ڈلیوری کا ٹاسک وقت سے پہلے مکمل کر کیا گیا ہے،آئی جی پنجاب کی کاوش سے 30نومبر کی ڈیڈ لائن سے قبل ہی پنجاب پولیس کو یونیفارم موصول ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق معروف نجی کمپنی سے بہترین کوالٹی کے 1لاکھ 34ہزار یونیفارم تیار کروائے گئے ہیں،فورس کو موسم سرما کیلئے 1لاکھ 34ہزار باڈی وارمرز بھی موصول ہو گئے ہیں،رواں سال پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس اور پی ایچ پی کیلئے 16 ہزار سے زائد جرسیاں بھی ڈلیور ہو چکی ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فورس کیلئے 1لاکھ 34 ہزار ٹی شرٹس بھی موصول ہوگئی ہیں،

رواں سال پولیس ٹریننگ کالجز اور سکولز کیلئے بھی 8ہزار سے زائد پی ٹی شوز فراہم کیے گئے ہیں،سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کیلئے 5ہزار آٹھ سو سے زائد ٹریک سوٹ بروقت موصول ہو چکے ہیں جبکہ ایس پی یو اور پنجاب ہائی وے پٹرول کیلئے 20ہزار سے زائد یونیفارم بھی بروقت ڈلیور ہو گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ فورس کیلئے بلٹ پروف ہیلمٹ و جیکٹس، شوز، ٹی شرٹس و دیگر یونیفارم آرٹیکلز کی پری کوالی فکیشن کا عمل جاری ہے،

موصول ہونے والے مزید یونیفارم متعلقہ یونٹس اور اہلکاروں کو جلد ہی فراہم کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران کو یونیفارم و دیگر سامان کا کوالٹی چیک یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے ہدایت کی کہ فورس کے زیر استعمال سامان اور یونیفارم کا معیار مقررہ معیار کے مطابق رکھا جائے ۔