37.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب پولیس کی جانب سے 29 ہزار 249 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس...

پنجاب پولیس کی جانب سے 29 ہزار 249 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

- Advertisement -

لاہور۔29اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ان ایکشن ہے،جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 249 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر36 ہزار سے زائد چالان اور 02 کروڑ 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

اسی طرح دھواں چھوڑنے والی531 گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ40 کو تھانوں میں بندکیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589966

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں