پنجاب کابینہ نے سنگل نیشنل کریکولم کی منظوری دیدی ، صوبائی وزیر مراد راس کی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس

54

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہپی ڈی ایم پاکستان ڈاکو موومنٹ ہے، جو ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے بہت پہلے بتا دیا تھا کہ جب ان پر ہاتھ ڈالا جائے گا تو یہ سب چور اکٹھے ہوجائیں گے،طلبا کو بغیر امتحانات پروموٹ نہیں کیا جائیگا، طلبا کو چھٹیوں کے دوران دیے جانے والے کام کے نمبر 50 فیصد ہوں گے اور بقیہ 50 فیصد نمبروں کے لئے امتخانات لئے جائیں گے، پنجاب کابینہ نے سنگل نیشنل کریکولم کی منظوری دیدی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے گزشتہ روزیہاں لاہور میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ گزشتہ سال طلبا کو بغیر امتحانات پروموٹ کیا گیا مگر اس سال ایسا کچھ نہیں ہوگا، طلبا کو چھٹیوں کے دوران دئیے جانے والے کام کے نمبر 50 فیصد ہوں گے اور بقیہ 50 فیصد نمبروں کے لئے امتخانات لئے جائیں گے، پنجاب کابینہ نے سنگل نیشنل کریکولم کی منظوری دیدی ہے اور اب اس پر کام جاری ہے، نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے پہلی بار کوئی سسٹم متعارف کروایا گیا جس کے تحت اب تک ہزاروں نجی سکول آن لائن رجسٹریشن کروا کے لائسنس حاصل کر چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کورونا وائرس کی بدولت ہمارے بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوا اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے اس نقصان کا ہر ممکن ازالہ کرنے کی بھرپور کاوشیں کی گئیں ہیں، سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ایکسیلریٹد لرننگ پروگرام کے تحت کم وقت کی بدولت طلبا کی سہولت کے لئے تعلیمی نصاب میں کمی کی گئی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران طلبا کے لئے تعلیمی لحاظ سے جانچ پڑتال کے نظام میں اصلاحات کی گئیں ہیں اور حالات کو مدمظر رکھتے ہوئے وہ فیصلے بروئے کار لائے گئے جن کا اثر فوری اور کار آمد ہو، کورونا وائرس کی بدولت دی جانے والی تعطیلات کے دوران تعلیمی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے کیبل چینل تعلیم گھر کا متعارف کرایا گیا جس سے لاکھوں طلبا مستفید ہوئے۔ ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی بدولت سکولوں کی بندش کے پہلے مرحلے میں والدین کو سکول فیس میں 20 فیصد کی رعایت دی گئی۔وزیر تعلیم پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بدولت درپیش حالات کے دوران ہی۔ ڈاکٹر مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا اور حال ہی میں چھوٹے بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لئے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سے متعلقہ کتابیں پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں بلکل مفت تقسیم کی گئیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی بدولت ہونے والی سکولوں کی بندش کے دوران بچوں کی ڈراپ آوٹ شرح میں اضافہ ہوا ہے اور یکم فروری سے طلبا کی سکولوں میں واپسی کے لیے ایک بڑی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ مرکزی سطح پر چلائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طلبا اور والدین کو درپیش نجی اکیڈمیوں کے حوالے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے آن لائن انصاف اکیڈمی متعارف کروانے جا رہے ہیں جس پر کام بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔