لاہور۔14اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کلچر ڈے کو منانے کا مقصد نئی نسل کو اپنی خوبصورت اور مضبوط ثقافت سے جوڑنا ہے۔ پیر کو پنجاب کے ثقافتی دن کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا روایتی لباس اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، نوجوان نسل کو اس پر فخر محسوس کرنا چاہیے، زندہ قومیں اپنے ثقافتی دنوں اور تہواروں کو ہمیشہ جوش و خروش سے مناتی ہیں اس لیے اس روز پنجاب کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو اپنا ثقافتی لباس پہن کر اس کا حصہ بننا چاہیے۔