پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں فن مصوری وتھیٹر کے مقابلے (کل) شروع ہوں گے،ترجمان ضلعی انتظامیہ

97
Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان۔ 26 فروری (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں 16 سے 35 سال کی عمر کے مرد و خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مصوری اور تھیٹر کے مقابلہ جات منعقد کئے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے فری رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کے مطابق مصوری کے مقابلے ضلع، ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر ہوں گے جبکہ تھیٹر کے مقابلے صرف ڈویژن اور صوبہ کی سطح پرہوں گے۔ مصوری کیلئے ضلع کی سطح پر فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن کے لئے 15000، 10000 اور 5000 ہزار کے انعامات چیک کی صورت میں دئیے جائیں گے۔

ڈویژن کی سطح پر 25000، 20000 اور 15000 ہزار روپے، جبکہ صوبہ کی سطح پر دو لاکھ ، ڈیڑھ لاھ اور ایک لاکھ روپے کے چیک دئے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فن مصوری کے مقابلہ جات با لترتیب آج 27 فروری کو گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج ضلع راجن پور ،28 فروری کو ضلع مظفر گڑھ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں ، 29 فروری کو ضلع لیہ اور 1 مارچ کو آرٹس کونسل ڈی جی خان میں ضلع ڈیرہ غازی خان منعقد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر کے مقابلے صرف ڈویژن وصوبہ کی سطح پر ہونگے اور ڈویژن کی سطح پر فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ کیلئے پچاس ہزار، چالیس ہزار اور تیس ہزار کے چیک دئے جائیں گے۔

جبکہ صوبہ کی سطح پر انعامات لاکھوں میں ہوگا۔ تمام انعامات پر گورنمنٹ کا مقررہ ٹیکس 40 فیصد یا 20 فیصد تک کاٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے تھیٹر کے مقابلے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں 2 مارچ کو دوپہر 1 بجے شروع ہونگے۔ان مقابلہ جات میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز پہلے سے ہو چکا ہے اور یہ فارم آرٹس کونسل کی ویب سائٹwww.pac.punjab.gov.pk سے باآسانی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔