- Advertisement -
لاہور۔7مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے نوٹیفکیشن جعلی ہے، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا-
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، آج ( جمعرات )سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594164
- Advertisement -