لاہور۔30جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطا بق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش نارووال میں 32 ملی میٹرریکارڈ کی گئی،اسی طرح حافظ آباد میں 25، لاہور اپر مال 23، نشتر ٹائون 22، جیل روڈ 21، گلبرگ 20، لکشمی چوک و سٹی 18، قرطبہ چوک 15، سمن آباد 11،چوک ناخدا، مغل پورہ و تاج پورہ 06، ایئرپورٹ 05،جوہر ٹائون 03، پانی والا تالاب 01، گجرات 17، سیالکوٹ ایئرپورٹ 14 و سٹی 08، منڈی بہائوالدین 06، گوجرانوالہ 04 جبکہ چکوال اور شیخوپورہ 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب51فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 94فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اس طرح رہا، ریونیو سوسائٹی میں117، یو ایم ٹی 102،سید مراتب علی روڈ 95، نیٹسول102،ٹھو کر نیا ز بیگ99، آرک اسٹیشن ون94،پاکستان انجینئرنگ سروسز 95، ذکی فا رمز110 اور فیز8 ڈی ایچ اے میں 107 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔