اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 124 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار لیگی امیدوار سید قطب علی شاہ کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
مخالف کامیاب امیدوار سونیا اپنے وکلاء کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نتائج کی تشکیل میں ہمارے امیدوار کو آگاہ نہیں کیا گیا،امیدواروں کو بتائے بغیر نتائج کی تشکیل غیرقانونی ہے۔وکیل لیگی امیدوار نے کہا کہ نتائج کی تشکیل کیلئے سب امیدواروں کو واٹس ایپ نوٹسز اور کال سے آگاہ کیا گیا،بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست بھی وقت پر نہیں دی گئی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔