پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران تمام حلقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،عوام بلاخوف حق رائے دہی استعمال کریں،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان

70
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام حلقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،صاف شفاف انتخابات کیلئے امن وامان کی کویقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،

عوام بلا خوف انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔اتوار کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پرسول آرمڈ فورسز کو تمام انتخابی حلقوں میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ انتہائی حساس حلقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اورفرنٹیئر کانسٹیبلری کے علاوہ پاک فوج بھی انتخانی حلقوں میں بطورکوئیک ریسپانس فورس فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے جو انتخابی حلقوں میں سکیورٹی صورت حال کی مسلسل نگرانی کررہاہے،مانیٹرنگ سیل پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں اور سول آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹر کےساتھ منسلک ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے پوری طرح چوکس ہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تاخیر ریسپانس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں آتشیں اسلحے کی نمائش اور ساتھ رکھنے پرمکمل پابندی ہے،آتشیں اسلحہ پابندی احکامات کی خلاف ورزی پرفوری گرفتاری ،اسلحہ ضبطگی اورلائسنس منسوخ کرنے کےاحکامات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ایسے افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں،فوری عملدرآمد ہوگا۔