29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کے1لاکھ40 ہزار سے زائد پرائمری سکول اساتذہ کی انگریزی تدریس بہتر...

پنجاب کے1لاکھ40 ہزار سے زائد پرائمری سکول اساتذہ کی انگریزی تدریس بہتر بنانے کا منصوبہ

- Advertisement -

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):پنجاب حکومت اور برٹش کونسل کے مشترکہ پراجیکٹ کے تحت انگلش بطور مضمون برائے اساتذہ اور ایجوکیٹرز کے ذریعے اساتذہ کو پی آئی ٹی بی کے ٹریننگ مینجمنٹ سسٹم کی مدد سے تربیت دی جا رہی ہے، ترجمان پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے منگل کو بتایا کہ اب تک ایسٹ کے اورل کمیونیکیشن ماڈیول میں ایک لاکھ 44ہزار جبکہ ریڈنگ اینڈ کریٹیکل تھنکنگ اینالیسز میں ایک لاکھ 42ہزار ایجوکیٹرز کی انرولمنٹ ہو چکی ہے۔

منصوبہ پنجاب آئی ٹی بورڈ اور قائداعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے گزشتہ سال اکتوبرمیں شروع کیا گیا تھا۔ ایسٹ ٹریننگ کو پی آئی ٹی بی کے تیار کردہ ٹریننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے وضع کیا گیا ہے جس سے 32ہزار پرائمری سکولوں کے ایک لاکھ 40ہزار پرائمری سکول ٹیچرز مستفید ہو کر انگریزی تدریس کو بہتر بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ پانچ ماڈیولز تک آن لائن رسائی کیلئے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہیں۔ ماڈیولز اڑھائی سال کی مدت پر محیط ہیں اور اساتذہ کو موثر طریقے سے تدریس کے قابل بناتے ہیں۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز مہینے میں دو بار سکولوں کا دورہ کرکے اسباق کی فراہمی میں پرائمری اسکول اساتذہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387104

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں