26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیپنجاب گروپ آف کالجز اور انجمن ہلال احمر راولپنڈی کے اشتراک سے...

پنجاب گروپ آف کالجز اور انجمن ہلال احمر راولپنڈی کے اشتراک سے جشنِ آزادی کی پروقار تقریب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) پنجاب گروپ آف کالجز اور انجمن ہلال احمر راولپنڈی کے اشتراک سے پاکستان کے 70ویں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب ریڈ کریسنٹ ہال میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین واسا ضیاءاﷲ شاہ، چیئرمین گرین ٹاسک فورس ڈاکٹرجمال ناصر، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عمر اور ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمداکرم نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض پروفیسر عاصمہ حمید اور ڈائریکٹر ریڈکریسنٹ سوسائٹی ندیم اقبال نے سرانجام دیئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا جس کے بعد ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمداکرم نے معزز مہمانان گرامی کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ بعدازاں پنجاب کالج کی طالبات نے آزادی اور اس کے ثمرات اور قربانیوں کے حوالہ سے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے جبکہ طلباءنے خوبصورت ملی نغمے پیش کئے۔ ندیم اقبال نے ریڈ کریسنٹ کی رفاعی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ حاضرین سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر جمال ناصر نے قیام پاکستان کے وقت اپنے خاندان کی ہجرت کے حوالہ سے پیش آنے والے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آزادی کی اہمیت اجاگر کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66162

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں