31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم...

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا گیا ہے،نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم

- Advertisement -

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی سہولت کی فراہمی گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوتھی وائس چانسلرز کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں چوتھی وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری راجہ منصور احمد و دیگر حکام نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہمیں اللہ پاک کی رضا کی خاطر خدمت انسانیت کرنی ہے، سرکاری ہسپتالوں کے ذمہ داران سے ہمیں بہت امیدیں وابستہ ہیں، اللہ تعالی ایک انسان کی نیک نیتی سے برکتیں ضرور بکھیرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، پنجاب میں اتائیوں کی بھرمار نظام کی کمزوری ہے۔اتائی ڈاکٹرز معصوم انسانیت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ہر آنے والے مریض کو اپنا گھر کا فرد سمجھ کر اس کا علاج و معالجہ کریں۔ ایک سرکاری ہسپتال میں سربراہ کی کمزوری کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے گائیڈ لائنز اور پروٹوکولز ہونے چاہئیں۔ پنجاب کے سو سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415896

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں