20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب یونیورسٹی اور ہل میوزیم اینڈ مینوسکرپٹ لائبریری امریکہ کے درمیان باہمی...

پنجاب یونیورسٹی اور ہل میوزیم اینڈ مینوسکرپٹ لائبریری امریکہ کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی اور دی ہل میوزیم اینڈ مینو اسکرپٹ لائبریری (HMML) نے پنجاب یونیورسٹی کے مخطوطات تک ڈیجیٹل فوٹوگرافی، تحریر اور آن لائن رسائی پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس سلسلے میں تقریب پنجاب یونیورسٹی وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ایم ایم ایل یو ایس اے ڈاکٹر کولمبا سٹیورٹ، فیلڈ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطی، افریقہ اور جنوبی ایشیا مسٹر ولید نبی مراد، علاقائی نمائندے ایچ ایم ایم ایل پاکستان احمد عطا، ڈائریکٹر ایکسٹرنل پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی و دیگر موجود تھے۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ یہ تعاون پنجاب یونیورسٹی میں نایاب مخطوطات کی حفاظت اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ڈاکٹر سٹیورٹ نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ واقعی اس پروجیکٹ پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552334

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں