کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):پنجگور زرعی کالج میں یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر ڈاکٹر ممتاز احمد بلوچ نے پلانٹ بریڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور جدید لیبارٹری کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں پرنسپل لطف اللہ بلوچ، وائس پرنسپل شفیق الرحمان خلیل، پرنسپل انٹر کالج تسپ مشتاق احمد گچکی، پروفیسر محمد یونس ملازئی، ڈاکٹر شاہ بانو بلوچ، عطائ مہر اور دیگر اساتذہ کرام اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ جدید تحقیق اور تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور زرعی کالج نوجوانوں کے لیے گھر کی دہلیز پر تعلیمی مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت زراعت سے جڑی ہوئی ہے اور طلباء کو چاہیے کہ وہ محنت اور تحقیق کے ذریعے اس شعبے کو ترقی دیں ۔
تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے 13 لیکچرار کنٹریکٹ پر تعینات کیے گئے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588060