اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنشن سکیم کو درست کرنے اور سرکاری خزانے پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے حکومت نے پنشن سکیم میں کئی اصلاحات کی ہیں ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 26۔2025 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنشن ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق ہے،
پچھلی کچھ دہائیوں میں پنشن سکیم میں ایگزیکٹو آڈرز کے ذریعے تبدیلیاں کی گئیں جس کی وجہ سے سرکاری خزانے پر بوجھ بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ پنشن سکیم کو درست کرنے اور سرکاری خزانے پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے حکومت نے پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں جیسے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی، پنشن اضافہ، سی پی آئی سے منسلک ہے، شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال کرنے، ایک سے زائد پنشنز کا خاتمہ اور ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ میں سے کس ایک کا انتخاب شامل ہے۔