پن بجلی کا تناسب2022ءتک 36 فیصد تک بڑھ جائے گا ، وزارت پانی و بجلی

83

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) 2022ءتک بجلی کی مجموعی قومی پیداوار میں آبی و سائل سے پیدا کی جانے والی بجلی کا تناسب 36 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ کے مطابق 2022ءتک فرنس آئل سے بجلی کا پیداواری تناسب 12فیصد تک کم ہو جائے گا جس سے درآمد بل میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چار سال کے بعد ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 10 فیصد ‘ نیوکلیئر انرجی سے 9 ‘ متبادل ذرائع سے 9فیصد ‘ مقامی قدرتی گیس سے 8 فیصد ‘ مقامی کوئلے سے 8 اور درآمدی کوئلے کی مدد سے 8 فیصد بجلی پیدا کی جاسکے گی۔