راچی۔ 09 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعہ خطے میں نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہے ہیں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے واضح کیا کہ نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے، بھارت نے ہمیشہ حملوں کی شروعات کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھرپور اور موثر جواب دیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے، پاکستانی عوام ، اینکرز اور ہر مکتبِ فکر کے افراد سوشل میڈیا پر مودی کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595035