اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم انسانیت کی خدمت پر مامورپاک فوج کے افسروں اور اہلکاروں کی زندگی کیلئے دعا گو ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لاپتہ ہیلی کاپٹر کے تمام مسافروں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم انسانیت کی خدمت پر مامور افسروں اور اہلکاروں کی زندگی کیلئے دعا گو ہے۔