جتھوں سے ریاست نہ پہلے کبھی بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

42

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پورے ملک میں تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک روانی سے جاری ہے، جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہوگی۔

بدھ کے روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن حکومت کو بزور طاقت کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔ پولیس اور اداروں پر تشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں، پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقاءکی علامت سمجھے جاتے ہیں، ان کی عزت اور ناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے