10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس نے بیوی، 2 بیٹیوں اور بہن کو قتل کرنیوالے ملزمان بھائیوں...

پولیس نے بیوی، 2 بیٹیوں اور بہن کو قتل کرنیوالے ملزمان بھائیوں کو گرفتار کرلیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):پولیس نے بیوی، 2 بیٹیوں اور بہن کو قتل کرنیوالے ملزمان بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ منگل کو ایس پی جڑانوالہ ضیا الحق نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک 632 گ ب میں ملزم ابراہیم نے بھائی اسماعیل کے ساتھ مل کر اپنی بیوی 24 سالہ ارم بی بی اور 2 کم سن بچیوں 5 سالہ کرن اور 2 سالہ فاطمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا۔

ملزم شریک جرم بھائی کے ساتھ فیض آباد ضلع ننکانہ ہمشیرہ کے گھر گیا اور ہمشیرہ کو بھی قتل کردیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ٹیموں نے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ لنڈیانوالہ اور تھانہ فیض آباد ننکانہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ انہوں نے غیرت کے نام پر بیوی، بچیوں اور بہن کو قتل کیا۔ ملزمان کو اوکاڑہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568677

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں