پولیس کارروائیاں،2100 گرام چرس ، 20 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار

145
arrested
arrested

مظفرگڑھ۔ 11 مارچ (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان محمد ایوب نےپولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کیں جن میں2100 گرام چرس سمیت 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کوگرفتار کر کےمقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ شہرسلطان محمد ایوب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ملزم محمد جاوید سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں ملزم عبدالشکور سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کوگرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔