کراچی۔ 19 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ایم پی آر کالونی اور پیرآبادکے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی۔بدھ کو پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر آپریشن کے دوران پولیس نے بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی ۔
ڈی ایس پی اورنگی ٹائون کی زیر نگرانی آپریشن میں ایس ایچ اوبمعہ پولیس نفری و لیڈیز اور انٹیلیجنس سٹاف اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔