سرگودہا۔26اگست (اے پی پی):سرگودہاپولیس نے منشیات فروشوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش اور3 غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس اور غیرقانونی اسلحہ برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔
پولیس نے منشیات فروش راشد عرف راشی کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اُسکے قبضہ سے چرس2 کلو 100 گرام برآمدکرلی۔اسی طرح ملزم عمران سے پسٹل 30 بور، ملزم اکرام سے پسٹل 30 بور اور ملزم حسنین سے پسٹل 30 بور برآمدکرکے گرفتار ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
اسی طرح تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے منشیات فروش تنویر سے چرس 520 گرام برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے مزیدتفتیش جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382831