26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈ اؤن ، 2لیڈی منشیات...

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈ اؤن ، 2لیڈی منشیات فروشوںسمیت 9ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 12 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈ اؤن کرکے02لیڈی منشیات فروش سمیت09ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے10کلو سے زائد چرس برآمدکرلی

،پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزمہ شازیہ بانو سے 01کلو660گرام چرس،ملزم عاصمہ سے 01کلو600گرام چرس، ملزم شہزاد سے 01کلو560گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم آصف سے 01کلو400گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم ذاکر خان سے 01کلو200گرام چرس،ملزم زوہیب سے 01کلو200گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم علی سے 540گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم شبیر سے 465گرام چرس،روات پولیس نے ملزم سیف اللہ سے 410گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،

- Advertisement -

سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں