23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

- Advertisement -

لاڑکانہ ۔8اپریل (اے پی پی):ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی صدر سعد جبارکی زیر نگرانی ایس ایچ او تحصیل انسپکٹر عبدالغفور چھٹو کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں ،ڈکیتیوں،پولیس مقابلوں اور منشیات فروشوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و مطلوب ملزم دو کلو گرام چرس سمیت گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد عثمان ولد جلال خان کورکانی کے طور پر ہوئی ہے۔

مذکورہ ملزم سے چرس برآمد ہونے پر پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب تحصیل پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران چھینی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل اونر شوکت علی مغیری کے حوالے کردی ہے۔ دریں اثناءایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل کی زیر نگرانی ایس ایچ او دڑی انسپکٹر گلزار احمد برڑو کی تین مختلف مقامات پر کامیاب کارروائی ہوئی۔

- Advertisement -

پہلی کارروائی میں روپوش ملزم الطاف ولد گلشیر جمالی ایک کلو سے زائد 1030 گرام چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری کاروائی میں منشیات فروش و جرائم پیشہ ملزم عبدالنبی ولد آفتاب منگی ایک کلو سے زائد (1100) چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تیسری کاروائی میں چوری شدہ رکشہ برآمدکرکے برآمد شدہ رکشہ اصل اونر غلام حسین سومرو کے حوالے کردیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579735

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں