22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس کی شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،20 ملزمان...

پولیس کی شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،20 ملزمان گرفتار،اسلحہ ،شراب مسروقہ نقدی و سامان برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔17اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چوری،نقب زنی،راہزنی ،شراب فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کر لیے۔پولیس ترجمان کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت جمیل، خادم اور فہد کے نام سے ہوئی،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی ٹیوٹا ہائی ایس برآمد ہوا۔ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں زوہیب اور عاصم شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 17 ہزار روپے برآمدہوئے۔

ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمر خان، امیر گل اور اویس شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 22 ہزار روپے، 02 موبائل فون اوراسلحہ برآمدہوا۔ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے06 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عمر، عمر فیاض، عثمان، ضیاء، شاہ نواز اور ساجد اللہ شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 25ہزار روپے، 6موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

نیوٹائون پولیس نے ملزم احمد سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ریس کورس پولیس نے ملزم عمر خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم امجد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم زین رضا سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم شیراز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم اسد نثار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،آراے بازار پولیس نے ملزم دانش سے10لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم فرحان سے05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583612

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں