23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیو ایک موزی مرض ہے، اس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے،کمشنر لورالائی

پولیو ایک موزی مرض ہے، اس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے،کمشنر لورالائی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا ہے کہ پولیو ایک موزی مرض ہے، اس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے، یہ معصوم بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی لورالائی نور علی کاکڑ ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبد الحمید لہڑی ، تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آ ئی نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر دکی برکت علی بلوچ و دیگر متعلقہ آ فسران بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ناصر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال پورے ملک میں ا ب تک 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،بلوچستان میں خوش قسمتی سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نےکہاکہ لورالائی ضلع میں لئے گئے سیمپل پازیٹیو ہیں ،بارکھان پہلے پازیٹیو تھا ،اب نگیٹیو پر آ یا ہے اور دکی نگیٹیو ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پو لیو مہم میں خواتین اہلکاروں کی شرکت بہت کم ہے جس سے مہم پر منفی اثر ہوتا ہے اور اس کے بغیر مہم کو کامیاب بنانا ناممکن ہے ۔انہوں نے یو سی وائز ڈیٹا کی تفصیلات بھی بتائیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں