کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت پولیو کی صورتحال کے حوالے سے چار یونین کونسلز کے آفیسروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں یونین کونسلز کے آفیسران اور اہلکاران نے شرکت کی ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائیگی، مہم کے دوران 100 فیصد کوریج کرنے والے اہلکاران اور آفیسران کو اعزازی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گےجبکہ کوریج کو مکمل نہ کرنے یا سستی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔