ویٹی کن سٹی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پوپ فرانسس لتھوانیا پہنچ گئے، جہاں وہ کیتھولک مسیحی عقیدے سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں سے خطاب کریں گے۔ بالٹک ممالک کے چار روزہ دورے کے دوران وہ لیٹویا اور ایستونیا بھی جائیں گے۔ پوپ ایک ایسے وقت میں اس خطے کا دورہ کر رہے ہیں، جب ان سابق سوویت ریاستوں کی آزادی کے تیس برس بعد روس کی علاقائی حکمت عملی میں جارحیت دیکھی جا رہی ہے۔