- Advertisement -
روم۔22اپریل (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن سے زیادہ ممالک نے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ان ممالک میں ارجنٹائن، برازیل، چلی، کیوبا، وینزویلا، گوئٹے مالا ، کوسٹاریکا اور پاناما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک سپین ، ہنگری، بھارت اور مشرقی تیمور میں بھی پوپ کی موت پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اٹلی کی طرف سے بھی سوگ کے اعلان کی توقع ہے۔ تاس کے مطابق پوپ فرانسس کے آبائی ملک ارجنٹائن میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585925
- Advertisement -