پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری

110
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

مظفرگڑھ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ زبیر بنگش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں 69 مقدمات درج

، بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے اور کم عمر ڈرائیورن کے خلاف بلا تفریق کاروائی میں 1100 موٹر سائیکل تھانہ بند ۔ غیرقانونی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 30 مقدمات درج ۔اوور سپیڈاور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف4209 چالان کرتے ہوئے 16لاکھ روپے سے زائد رقم جرمانے کی مد میں وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی ہے،جدید ٹیکنالوجی ای پولیس کا استعمال کرتے ہوئے 30 خطرناک مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا ہے اور 40 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت 412 پودا جات لگائے گئے ۔3 عدد گمشدہ بچوں کو ان کے اصل ورثان کے حوالے کیا گیا اورمتعدد تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا گیا۔ ڈی ایس پی ، پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ محمد زبیر خان بنگش نے مزید کہا کہ کہا کہ ماہ اگست میں پنجاب ہائی وے پٹرول مظفر گڑہ کی کاردگی پنجاب کے باقی تمام اضلاع سے نمایاں رہی،انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس شاہراوں کو محفوظ بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔