30.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفیکیشن جاری،پیٹرول کی قیمت میں 0.56روپے...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفیکیشن جاری،پیٹرول کی قیمت میں 0.56روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 2.96روپے فی لیٹراضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفیکیشن جاری کردیا،پیٹرول کی قیمت میں 0.56روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 2.96روپے کااضافہ کیاگیاہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کوجاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اوگرانے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے رحجان کے تناظرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاتعین کیاہے، پیٹرول کی قیمت 0.56پیسے کے اضافہ کے بعد252.66روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 2.96روپے کے اضافہ کے بعد258.34روپے ہوگئی، نئی قیمتوں کااطلاق یکم جنوری 2025سے ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں