28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی لٹر...

پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپریل کے مہینے کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ پٹرول کی قیمت 73 روپے سے بڑھا کر 74 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 82 روپے سے بڑھا کر 83 روپے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ دبئی سے جاری ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں اوگرا کی جانب سے بڑھائے جانے کی تجویز کے باوجود تبدیل نہیں کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48766

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں