پچھتر روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کےلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں، سٹیٹ بینک

286
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کےلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا،

بعد ازاں اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔