پہلی عرب خاتون نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

105
پہلی عرب خاتون نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

ریاض۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب میں پیدا ہونے والی لبنانی خاتون کوہ پیما نیلی عطار نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق الپائن کلب کے کرار حیدری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز عرب خاتون کوہ پیما نیلی عطار کے ٹو سر کرنے والی پہلی عرب خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی 2خاتون کوہ پیماوں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے کے ٹو سرکیا تھا۔

الپائن کلب کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں ان کے علاوہ ایرانی، تائیوان اور انڈورا کی خواتین کوہ پیما نے کے ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ نیلی اطار نے میڈیا سے بات چیت میں کے ٹو سر کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ پاکستان جاکر کے ٹو کو سر کریں۔

نیلی عطار 17 جون سے پاکستان کے دورے پر ہیں جس میں وہ کے ٹو سر کرنے کے علاوہ دیگر علاقوں کا بھی سفر کریں گی۔