22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس تعلیمی نظام کی اصلاح کے لیے ایک سنگ...

پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس تعلیمی نظام کی اصلاح کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی،ڈاکٹرعلی وقار قادری

- Advertisement -

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر سروسز منہاج القرآن ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر وقار علی قادری نے کہا ہے کہ پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس تعلیمی نظام کی اصلاح کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے سلسلے میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس یکم فروری 2025 کو لاہور میں منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے ماہرینِ تعلیم، اسکولز پرنسپلز، پبلشرز، اور دیگر تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے ماہرین تعلیم گفتگو کریں گے۔پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم تعلیم کے فروغ میں حائل مشکلات کا سدباب کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس تعلیمی نظام کی اصلاح کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ نیشنل ایجوکیشن کانفرنس کے ایجنڈے کو نہایت باریک بینی سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شرکا ء کو ایک جامع اور نتیجہ خیز پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ ہمارا مقصد تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور درپیش چیلنجز کے عملی حل پیش کرنا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری کانفرنس محمد فیضان خان، وحید اختر خان، محمد ریحان، علی محی الدین، عتیق الرحمن اور اشرف بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553459

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں