23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپیرودھائی کی حدود میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا...

پیرودھائی کی حدود میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، تین ڈاکو ہلاک

- Advertisement -

راولپنڈی۔14دسمبر (اے پی پی):تھانہ پیرودھائی کی حدود میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں تین ڈاکو گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پیرودہائی کے علاقہ میں خطرناک و مطلوب جیدا ڈکیٹ گینگ نے پولیس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 03ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 02ڈاکو نالہ لئی کی جانب فرار ہو گئے،

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک جیدا ڈکیت گینگ علاقہ میں موجود ہے، پولیس نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت جاوید عرف جیدا، فضل رحمان عرف پرچونا اور عزت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

واقعہ کی اطلاع پر ایس پی راول فیصل سلیم اور ڈی ایس پی سٹی سردار بابر ممتاز بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ڈکیت گینگ فوجی کالونی، ہزارہ کالونی، ٹیکسلا، صدر واہ اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا،دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے نالہ لئی کی جانب فرارہو گئے،فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جا ری ہے۔

خطرناک ڈاکوؤں کی اطلاع پر بروقت رسپانس اور فائرنگ کے باوجود دلیری اور بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی اور پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے،پولیس اور شہریوں پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419923

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں