- Advertisement -
کراچی۔ 02 جون (اے پی پی):تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر پیرآباد فرنٹیئر کالونی میں واقع مکان میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پرچھاپہ مارکر 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے کارخانے سے 35 کلو چھالیہ، ڈھائی کلو تمباکو، 50پڑیاں گٹکا ماوا، کیمیکل، چونا، ترازو اور پیکنگ کا سامان برآمد کرلیا ۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میںرسول خان ولد محمد افضل، ہارون خان ولد رسول خان اور فیروز ولد روزی خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلا ئی کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=472020
- Advertisement -