لاہور۔16اپریل (اے پی پی):گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کیلئے ایک ہیں،نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کر فروغ دینا صحت مند معاشرے کیلئے ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر کھیل و لیبر پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا اثاثہ ہیں جنہوں نے آگے آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی قوموں کی تقدیر بدل سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے سابقہ ادوار میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومتی وسائل کو یقینی بنانا ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583062