34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صوبہ سندھ سے سینیٹ...

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔

بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لئے 18 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں،

- Advertisement -

سینیٹ کی نشست کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار ایک لاکھ روپے کے پے آرڈر/ بینک ڈرافٹ کے ساتھ بلاول ہائوس کراچی میں درخواستیں ارسال کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583172

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں