26.6 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںپیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی لاڑکانہ پریس کلب کے...

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی لاڑکانہ پریس کلب کے گورننگ باڈی کے اراکین کو مبارکباد

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 30 مئی (اے پی پی):پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی لاڑکانہ پریس کلب کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے گورننگ باڈی کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ لاڑکانہ پریس کلب کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے گورننگ باڈی کے اراکین معشوق اوڈھانو، محمد عاشق پٹھان

ڈاکٹر بدر شیخ، محمد یونس ڈیتھو ،نادر ابڑو اور سعید میمن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے ہر سال انتخابات کا عمل جاری رکھنا جمہوری روایات کی پاسداری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کے نومنتخب گورننگ باڈی کے اراکین ادارے اور پریس کلب اراکین کی فلاح بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603415

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں