پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے، سينيٹر شيرى رحمان

181
تین رکنی بینچ کے فیصلے پر احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقى وزير برائے ماحولیاتی تبدیلی سينيٹر شيرى رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے، اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، اُمیدواروں اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کراچی،جامشورو، حیدرآباد، دادو، جوہی، سیہون، خیرپور ناتھن شاہ، مٹیاری اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کا تیر چلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے نام نہاد بیانئے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کورونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے، پی پی پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام اور پیپلز پارٹی کے بیچ اعتماد کا رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔