پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

19
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا اجلاس، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری ریاض کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض ، ایم ایل اے آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری علی شان سونی ، وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ ، سردار احمد صغیر مشیر حکومت آزاد کشمیر ، ایم ایل اے رفیق نیئر اور سردار عمر تنویر بھی موجود تھے ۔

پی پی پی میڈیا سیل سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی معاملات اور آنے والے انتخابات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں پارٹی کی فعالیت اور اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کے سلسلہ کو انتہائی خوش آئند قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالہ سے متعدد تجاویز پر بھی غور و خوض کیا گیا۔