پی آئی اے اور ایئر ایگل کے درمیان کارگو ہینڈلنگ کی شراکت داری

6

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ملکی اور بین الاقوامی منزلوں پر بھاری کارگو کی تیز ترین اور آرام دہ ترسیل کے لئے ایئر ایگل کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے کارپوریٹ شعبہ کے حکام کے مطابق اس تعاون کا مقصد درآمدات اور برآمدات کے عمل کو مزید ہموار بنانا ہے، جس سے تاجروں اور صنعت کاروں کو بڑے پیمانے پر سامان کی ترسیل میں آسانی ہوگی۔

یہ تعاون صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کےلئے پی آئی اے کے وسیع نیٹ ورک اور ایئر ایگل کی ماہرانہ کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے ۔ حکام کے مطابق شراکت داری کے تحت ملکی پروازوں کے ذریعے کارگو کو بین الاقوامی منزلوں سے مربوط کیا جائے گا، جس سے ترسیل کا وقت کم سے کم ہوگا۔ ڈی جی ار، فوری ترسیل کی نوعیت کے سامان اور بڑے صنعتی سامان کی منتقلی کو ترجیح دی جائے گی۔

کارگو کی بکنگ یا مزید معلومات کے لیے ای میل ایڈریس [email protected] [email protected].پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدام پی آئی اے کی کارگو خدمات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔