پی آئی اے عمل حجاج کرام کی خدمت قومی و مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے ، خواجہ سعد رفیق

138
مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے حکام کو حج آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ائی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے اعلان کے ساتھ ہی پی آئی اے نے وفاقی وزیر کی ہدایت پر حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا ۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔ پی آئی اے سرکاری سکیم کے تحت استفادہ کرنے والے 15 ہزار عازمین حج کو لے کر جائے گی جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام بھی پی آئی اے کا انتخاب کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی۔

بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا۔پی آئی اے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے۔ وزیر ہوابازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے