23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپی آئی اے کوئٹہ کے ملازمین کی مستقلی کافیصلہ سنادیا گیا،تینوں ملزمان...

پی آئی اے کوئٹہ کے ملازمین کی مستقلی کافیصلہ سنادیا گیا،تینوں ملزمان کسی بھی سرکاری ادارے میں تعینات نہیں ہو سکیں گے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کوئٹہ بنچ کے ممبر عبدالغنی مینگل نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنزکے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کافیصلہ سنادیا ۔جاری فیصلے کے مطابق پی آئی اے بلوچستان کے جنرل منیجر صادق محمد لودھی، چیف ہیومن ریسورسز اختر حسین اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسلام آباد خرم مشتاق کو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اور 50 ،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تینوں مجرموں کو ایک ماہ مزید قید کی سزا ہوگی۔

کمیشن بینچ کے فیصلے کے مطابق مذکورہ تینوں ملزمان ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے میں کسی بھی عہدے پر فائض،تعینات نہیں ہوں گے ۔عدالت سے جاری تفصیلی فیصلے کے مطابق ملزمان کی عدالت میں عدم پیشی پر آئی جی اسلام آباد اور بلوچستان سمیت متعلقہ تھانوں کو ملزمان کے وارنٹ جاری کر دئیےجبکہ فیصلے کی کاپی وزارت دفاع کو بھی ہر سال کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582415

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں