کراچی۔ 13 مارچ (اے پی پی) ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لئے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میںجمعہ کو کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 27ویں اور اہم ترین میچ میں ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے اور اس طرح پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لئے 155 رنز کا حدف دیا۔ ملتان سلطان نے اپنی اننگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور ان کے دونوں اوپنرز روحیل نذیر اور ذیشان اشرف نے 5.1اوورز میں مجموعی اسکور 32 تک پہنچایا۔اس موقع پر روحیل نذیر 2 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں کے سامنا کرتے ہوئے 14 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ جس کے بعد ذیشان اشرف اور کپتان شان مسعود نے مجموعی اسکور کو 11.3 اوورز میں 92 رنز تک لے گئے۔بدقسمتی سے اس موقع پر ذیشان اشرف بھی راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ذیشان اشرف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ذیشان اشرف کے آﺅٹ ہونے کے بعد معین علی کوئی رن بنائے بغیر راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس موقع پر روی بھوپارا کیچ آﺅٹ ہوئے جس کے بعد کپتان شان مسعود23 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 28 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر عمر امین کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔شاہد آفریدی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور 13 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔وہ وہاب ریاض سے گیند پر عمر امین کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ عمرامین نے کورز پوزیشن پر ڈائیو مار کر شاہد آفریدی کا کیچ لیا۔خوشدل شاہ نے 20 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے اور وہ آﺅٹ نہیں ہوئے۔ پشاور زلمی کے راحت علی نے اپنے مقررہ 4 اوورز میں 24 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ حسن علی، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیںپشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملتان سلطان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اس میچ میں آلراو¿نڈر حماد اعظم پی ایس ایل 2020کا حصہ بن گئے ہیںاورانہوں نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بند اسٹیڈیم یعنی بغیر شائیقین کرکٹ کے میچ کھیلا جارہا ہے۔ملتان سلطان کی ٹیم کی قیادت شان مسعود، معین علی،علی شفیق،روی بھوپارا،عمران طاہر،خوشدل شاہ،محمد عرفان،روحیل نذیر، شاہدآفریدی،سہیل تنویراور ذیشان اشرف شامل ہیں جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، عمر امین،شعیب ملک، عادل امین، حماد اعظم،حسن علی، محمد عامراورراحت علی شامل ہیں۔ امپارنگ کے فرائض راشد ریاض اور مائیکل گوف انجام دے رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=193094