پی ایس ایل میچز کے موقع پر ریسکیو کا تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر کلیم اللہ

ملتان۔ 21 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے موقع پر ریسکیو کا تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیا گیا ہے اور اس اہم ایونٹ پر ریسکیو ٹیم مکمل طور پر الرٹ اور فعال ہے۔

ڈاکٹر کلیم اللہ نے بتایا کہ ایمرجنسی کور پلان پر 100 سٹاف، 6 فائر ٹینڈر، 6 ایمبولینسز، 10 موٹر بائیکس ایمبولینسز ،1 سپیشل وہیکلز اور 02 آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم کے اندر اور باہر خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہیں جہاں پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کےلئے سٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔

ڈاکٹر کلیم اللہ نے مزید بتایا کہ میچوں کے دوران شہر میں بھی ہر قسم کی ایمرجنسی کال پر سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور ریسکیو ٹیم جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔