پی ایس ایل میں (کل) واحد میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا

146
HBL PSL
HBL PSL

راولپنڈی ۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) پیر کو واحد میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں (کل) بروز پیر کو لیگ کے 22 ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں محمد حفیظ ، مارٹن گپٹل ، افتخار احمد ، نسیم شاہ ، محمد نواز جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ، کراچی کی ٹیم مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ،

اس ٹیم میں شعیب ملک ، میتھیو ویڈ ، شرجیل خان اور محمد عامر جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔