پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 270.94 پوائنٹس کے اضافے سے 43510.39 پوائنٹس پر بند

73

کراچی ۔ یکم مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 270.94 پوائنٹس کے اضافے سے 43510.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 22 ارب 32 کروڑ 50 لاکھ 88 ہزار 823 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 17 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار 537 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 5 لاکھ 85 ہزار 840 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43300، 43400 اور 43500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 270.94 پوائنٹس کے اضافے سے 43510.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 178.27 پوائنٹس کی تیزی سے 21934.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 79.65 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 781.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔